• news

دونوں ہاتھوں سے سپن بائولنگ کرانیوالا شاہ زیب بھی منظر عام پر آگیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) دونوں ہاتھوں سے فاسٹ باولنگ کرنے والے نوجوان کھلاڑی کے بعد دونوں ہاتھوں سے سپن باولنگ کرنے والا سیالکوٹ کا نوجوان کھلاڑی بھی سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ لاہور قلندر ٹیم نے اپنے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے فاسٹ باولر یاسر جان کو تلاش کر کے اسے میڈیا میں متعارف کراتے ہوئے اس کے ساتھ دس سال کا معاہدہ کر لیا تھا۔ لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھی سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والا نوجوان کھلاڑی موجود ہے جو دونوں بازو سے سپن باولنگ کرا سکتا ہے۔ ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر اور سپن باولنگ کو مشتاق احمد کی زیر نگرانی نوجوان کھلاڑی شاہ زیب بھٹی دونوں ہاتھوں سے باولنگ پریکٹس کر رہا ہے۔ تاہم اسے ابھی میڈیا کی نظروں سے دور رکھا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن