• news

سابق امریکی مس یونیورس کو برے القاب سے پکارنے پر مشیل کی ٹرمپ پر تنقید

واشنگٹن (صباح نیوز) سابق امریکی مس یونیورس کو برے القاب سے پکارنے پر امریکی خاتون اول مشیل اوباما ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں۔ مشیل نے کہا ہے کہ خواتین کےخلاف غیر اخلاقی بیانات دینے والاصدر بنے گا۔جمعرات کو امریکی شہر فلاڈیلفیا میں ہلےری کلنٹن کی صدارتی مہم کے دوران خاتون اول مشیل اوباما نے سابق امریکی مس یونیورس الیشیا ماچاڈو کو برے القاب سے پکارنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو کھری کھری سنائیں،صاف کہہ دیا کہ وائٹ ہاوس کو بالغ ذہن کی ضرورت ہے ۔انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لئے بغیر ان کے کردار اور شخصیت پر خوب تیر برسائے۔انہوں نے کہا کہ اگر امیدوار دھمکیاں دیتا ہو،صدارتی ٹرائل کے دوران جھوٹ بولے اور یہ سمجھے کہ ٹیکس نہ دے کر وہ سمارٹ بن جائے گا تو حقیقت میں وہ کیسا امیدوار ہو گا،اس قسم کا انسان صدر بنے گا؟جلسے کے دوران مشیل اوباما نے ہلےری کلنٹن کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں مضبوط شخصیت قرار دیا ۔
مشل/تنقید

ای پیپر-دی نیشن