• news

حمزہ شہباز کی پارٹی عہدیداروں کارکنوں کو آج پرامن رہنے کی ہدایت

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے ر ہنما میاں حمزہ شہباز کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی دفتر سے تمام پارٹی عہدیداروں و کارکنان سمیت ونگز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ آج 30 ستمبر کو ہر صورت پرامن رہیں، اشتعال میں نہ آئیں، صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور کسی ایسی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں جو قائدین اور پارٹی کی بدنامی کا باعث بنے۔ قبل ازیں تمام عہدیداروں کو 30 ستمبر کو رائے ونڈ مارچ کے راستے میں تمام پارٹی دفاتر بند رکھنے کی ہدایت جاری کی جا چکی ہے۔

حمزہ شہباز / ہدایت

ای پیپر-دی نیشن