فہد ملک قتل کیس، ملزم ہاشم کی درخواست ضمانت مسترد،احاطہ عدالت سے گرفتار
اسلام آباد (آئی این پی) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے فہد ملک قتل کیس کے ملزم ہاشم خان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ، ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے فہد ملک قتل کیس میں ملوث ملزم ہاشم خان کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ گذشتہ روز وکلاء کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ملزم ہاشم خان کی عبوری ضمانت سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق ملزم کے وکیل ظہیرالدین بابر نے کہا کہ گزشتہ روز عدالت میں لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے فیصلہ نہیں سنایا جا سکا تھا۔ لائٹ نہ ہونے کے باعث آرڈر ٹائپ نہیں کیا جا سکتا تھا اس لئے فیصلہ موخر ہوا تھا۔
فہد ملک کیس