• news

مسلم لیگ (ن) خواتین کا بھارت کے خلاف ڈیفنس میں مظاہرہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی خواتین نے بھارتی افواج کی اشتعال انگیزی کے خلاف ڈیفنس لالک چوک میں یوتھ ونگ لاہور ڈویژن کی صدر عائشہ رانا کی قیادت میں مظاہرہ کیا اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا نذرآتش کیا۔ خواتین نے وزیراعظم نواز شریف اور جنرل راحیل شریف کی قیادت میں بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر عائشہ رانا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساری قوم افواج پاکستان کے پیچھے کھڑی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ میں انڈیا کو دھویا جس پر بھارتی قیادت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے۔
ڈیفنس/مظاہرہ

ای پیپر-دی نیشن