بندے مروانے کی اطلاع پر رائیونڈ نہ جانے کا فیصلہ کیا : طاہرالقادری
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عوامی تحریک نے رائیونڈ نہ جانے کا فیصلہ کیوں کیا؟ سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے بتا دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق طاہرالقادری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) بندے مروا کر ماڈل ٹا¶ن کے مقابلے میں مقدمہ چاہتی ہے۔ بندے مروانے کی اطلاع پر رائیونڈ نہ جانے کا فیصلہ کیا۔ عمران خان سے کوئی اختلاف ہے نہ لڑائی۔ احتساب کی جنگ میں اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔