• news

سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی منظر عام پر لانے سے متعلق درخواست کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد( آن لائن ) سپریم کورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی منظر عام پر لانے سے متعلق درخواست کا فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ جمعرات کے روز درخواست کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے اپنے چیمبر میں ک۔ درخواست ایڈووکیٹ راحیل کامران کی طرف سے دائر کی گئی ہے درخواست میں سپریم جوڈیشل کونسل میں ججوں کیخلاف زیر سماعت شکایات کی تفصیلات فراہم کرنے اور جن ججز کیخلاف شکایات ہیں ان کو کام کرنے سے روکنے کی استدعا کی گئی تھی۔
فیصلہ محفوظ

ای پیپر-دی نیشن