• news

پاک پتن: بابا فرید گنج شکرؒ کے عرس کے دوسرے روز بڑی تعداد میں زائرین کی آمد سجادہ نشین کی ملکی سلامتی کےلئے خصوصی دعا

پاک پتن (نامہ نگار) سلسلہ چشتیہ کے عظیم صو فی بزرگ حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکرؒ کے774ویں سالانہ عرس کی 15 روزہ تقریبات کے دوسرے روز سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی فاروقی نے ملک و قوم اور عالم اسلام کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی، تقریبات کے دوران سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی فاروقی نے ولی عہد سجادہ نشین دیوان احمد مسعود چشتی فاروقی کے ہمراہ دربار میں ختم خواجگان کے بعد زائرین میں سلسلہ چشتیہ کے روایتی تبرکات تقسیم کئے۔ قوال حضرات نے صوفیانہ کلام پڑھا۔ اس مو قع پر ان کے ہمراہ دیوان عظمت چشتی، پریذیڈنٹ دی یونیورسٹی آف لاہور بابا فرید کیمپس پاکپتن پیر الطاف چشتی، محسن فریدی، منیجر دیوان صاحب غلام دستگیر، منیجر اوقاف گوہر مصطفی سمیت عقیدت مندوں اور زائرین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عرس کی تقریبات میں شر کت کے لئے اندرون ملک سے بڑی تعداد میں زائرین کی پاکپتن آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
عرس بابا فرید

ای پیپر-دی نیشن