پاکستانی فنکار دہشت گرد نہیں، بھارت میں پابندی کا مخالف ہوں: سلمان خان
نئی دہلی (آن لائن + بی بی سی) بھارتی اداکار دبنگ خان سلمان خان نے پاکستانی اداکاروں کی بھارت میں پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فنکار دہشتگرد نہیں ہیں۔ وہ حکومت کے پرمٹ اور ویزے پر بھارت آتے ہیں۔ سلمان خان نے پاکستانی اداکاروں کی بھارت میں پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد اور فنکار میں فرق ہوتا ہے، فنکار دہشت گرد نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ دہشت گردوں جیسا رویہ اختیار کرنا غلط ہے۔ دہشت گردی اور فن کو ایک ہی نظر سے نہیں دیکھا جاسکتا، دہشت گردی اور فن دو مختلف چیزیں ہیں۔