• news

ملک کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہیں:چیئرمین نیب

اسلام آباد(آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چودھری نے کہا ہے کہ مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن نظام سے نیب افسران کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور مقدمات کو بروقت نمٹانے میں مدد ملے گی، اس سے نہ صرف وقت کی بچت ہو گی بلکہ نیب کی بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر بلاامتیاز عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا، نیب پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے پیشہ وارانہ مہارت، شفافیت اور میرٹ کیلئے اپنا قومی فرض ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ گزشتہ روز چیئرمین نیب قمر زمان چودھری کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں نیب کے نگرانی اور جائزہ نظام (مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن) پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن