سندھ میں ہر شہر‘ قصبے کے بُرے حالات ہیں: مُراد علی شاہ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ نے کہا ہے بھارت کی جانب سے ایل او سی پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں۔ کراچی کیلئے ہم نے 10 بلین کی سکیمیں اور میگاپراجیکٹ رکھے ہیں۔ 10 بلین کے 18 پراجیکٹس پر کام شروع ہو چکا ہے یا ہونے والا ہے۔ تمام سکیموں کا کام اسی ماہ شروع ہو جائے گا۔ 1975ء میں بھٹو کے ایوارڈ سسٹم سے صوبے میں زیادہ پیسہ آتا ہے۔ سندھ کا صوبہ بہت سے زیادہ ریونیو جمع کرتا ہے۔ سندھ میں ہر شہر‘ ہر قصبے کے بُرے حالات ہیں۔ پلاننگ کا پہلا اصول ہے کہ شہر کی آبادی کا پتہ ہو۔ کراچی پورے ملک کو چلاتا ہے‘ لیکن اس کو وہ مقام نہیں دیا گیا جو ملنا چاہئے تھا۔ 1997ء میں جو حصہ 80 فیصد تھا‘ وہ اب 37 فیصد ملنے لگا ہے۔ مُراد علی شاہ نے کہا کہ بھارت کو کہنا چاہتا ہوں یہ قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے۔ بھارتی فائرنگ سے شہید دو جوانوں کیلئے دعا کرتے ہیں۔ بھارت کو خبردار کرتے ہیں ہماری پاک افواج وطن کا دفاع کرنا جانتی ہے۔