• news

بچہ حوالگی کیس، حمیراارشد اور انکے شوہر باہمی رضامندی سے مسئلہ حل کرنے پر متفق، عدالت کی ایک ہفتے میں راضی نامہ پیش کرنے کی ہدایت

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) گلو کارہ حمیرا ارشد اور ان کے شوہر بچے کی حوالگی کا معاملہ باہمی رضا مندی سے حل کرنے پر احمد بٹ متفق ہوگئے۔ عدالت نے دونوں کو راضی نامہ ایک ہفتے میں پیش کرنے کاحکم دیدیا۔6 سالہ علی نے اپنے والدین کے درمیان عدالتی جنگ ختم کرادی۔ حمیرا ارشد اور احمد بٹ نے بچے کے بہتر مستقبل اورعدالتی ماحول سے دور رکھنے کے لئے باہمی رضامندی کے ساتھ بچے کا معاملہ سلجھانے کا فیصلہ کیا جس پر گارڈین کورٹ کے جج نے فریقین کو ایک ہفتہ میں بچے کے معاملہ پرکیاجانے والا راضی نامہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 7 اکتوبرتک ملتوی کردی۔گزشتہ روزسماعت کے موقع پر احمدبٹ نے درخواست دی کہ وہ بچے کی حوالگی کے معاملہ میں مزید عدالتی جنگ نہیں لڑنا چاہتے اورباہمی رضامندی سے بچے کے معاملے کو حل کرنا چاہتے ہیں جس پر عدالت نے حمیراکومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ کیا وہ اس بات پر متفق ہیں کہ بچے کا معاملہ باہمی رضامندی سے حل کرلیا جائے جس پر حمیرانے بھی بچے کے بہترمستقبل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن