• news

وزیراعظم، اعتزاز سمیت 64 شخصیات کیخلاف رقوم بیرون ملک منتقل کرنے کا مقدمہ، ہائیکورٹ کی ہاتھ سے لکھی درخواست کی بجائے متفرق پٹیشن دائر کرنے کی ہدایت

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے غیر قانونی طور پر رقم بیرون ملک بھیجنے سے متعلق پٹیشن میں وزیراعظم نواز شریف اور اعتزاز احسن کو عدالت طلب کرنے، دیگر شخصیات کے خلاف کارروائی اور وزیر اعظم کو سر کا خطاب واپس کرنے کیلئے ہاتھ سے لکھی گئی درخواست کی بجائے متفرق ترمیمی پٹیشن دائر کرنے کی ہدائت کر دی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف، عمران خان، شہباز شریف، چودھری شجاعت ، سردار ایاز صادق، اسحاق ڈار، جاوید ہاشمی، فاروق ستار، نجم سیٹھی، میاں منشائ، عاصمہ جہانگیر، خواجہ شریف، حمزہ شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی،رانا تنویر اور شیخ رشید سمیت چونسٹھ شخصیات نے تین سو ارب ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کئے اور قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ پاکستان کی پچاس سالہ تقریبات کے موقع پربرطانیہ نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو سر کا خطاب دیا جووزیراعظم وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر وصول کیا جو کہ آئین کے آرٹیکل دو اے اور دو سو انچاس کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن