• news

ایف بی آر نے 300 این جی اوز کو ودہولڈنگ سٹیٹمنٹ جمع نہ کرانے پر نوٹس بھجوا دیا

لاہور (آئی این پی) ایف بی آر نے شہر میں کام کرنے والی 300 این جی اوز کو ودہولڈنگ سٹیٹمنٹ جمع نہ کرانے پر نوٹس بھجوا ددیا‘ کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس نے ودہولڈنگ سٹیٹمنٹ جمع نہ کرانے والی این جی اوز کا ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے پر غورشروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس میں رجسٹرڈ 300 این جی اوز گزشتہ کئی ماہ سے اپنی ودہولڈنگ سٹیٹمنٹس جمع نہیں کروا رہی ہیں۔ کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کے اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو ڈاکٹر تنویر حسین بھٹی نے 300 این جی اوز کو نوٹس بھجوائے ہیں۔ کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس نے این جی اوز کو انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 182 کے تحت نوٹس بھجوائے ہیںایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام این جی اوز ہرماہ ود ہولڈنگ سٹیٹمنٹ جمع کروانے کی پابند ہیں۔ ایف بی آر ماہانہ ودہولڈنگ سٹیٹمنٹ جمع نہ کرانے والی تمام این جی اوز پرجرمانے بھی عائد کرے گا ۔

ای پیپر-دی نیشن