پاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں میاں احمد حسن بلامقابلہ چیئرمین منتخب
لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹیل میلڑز ایسوسی ایشن(پی ایس ایم اے) کے انتخابات 2016-17 میں میاں احمد حسن والے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔ پاکستان اسٹیل میلڑز ایسوسی ایشن کے ممبران نے ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کو دوسری بار چیئرمین کے عہدہ کے لئے منتخب کیا ہے۔ پی ایس ایم اے ایسوسی ایشن کے ممبران نے احمد حسن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ میاں احمد حسن کا دوسری بار چیئرمین اسٹیل ملیڑز ایسوسی ایشن کے عہدہ پر فائز ہونا ا ن کی اسٹیل سیکڑ کی ترقی کے لئے کی گئی کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔