پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،63 ارب کی نئی سرمایہ کاری
کراچی(مارکیٹ رپورٹر) تاجروں، سرمایہ کاروں نے بھارتی دھمکیوں سے پیدا ہونیوالی دباؤ اور غیر یقینی صورتحال کو مسترد کرتے ہوئے پراعتماد سرمایہ کاری کے ذریعے سٹاک مارکیٹ کو سنبھالا دیا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) میں جمعہ کے اختتام پر تیزی پر100 انڈیکس 246.29 پوائنٹس اضافہ پر 40200‘ 40300‘ 40400‘ 40500 کی 5 بالائی حدود عبور ہوکر40541.81 کی ریکارڈ سطح پر بند رہی۔ سرمایہ کاری مالیت میں 63ارب 34کروڑ روپے سے زائد اضافہ رہا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی وغیرملکی خریداروں کی بینکنگ‘ ٹی جی آر پاک‘ کے الیکٹرک ‘ اینگرو پولیمر کی خریداری میں دلچسپی اوراگلے ہفتے مزید غیرملکی سرمایہ کی متوقع آمد کے باعث سرمایہ کاروں نے بینکنگ‘ فیول انرجی سمیت بیشتر کی زائد خریداری کرکے اسے اگلے ہفتے کی اچھی اطلاعات پر حاصل کرلئے۔ جس کے نتیجے میں مارکیٹ اختتام پر 100 انڈیکس 246.29 پوائنٹس اضافہ پر 40541.81 کی ریکارڈ سطح پر بند رہا۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کادائرہ کار 435 کمپنیوں تک رہا۔ جس میں 310کمپنیوں کی قیمتوں میںا ضافہ‘ 114کمپنیوں کی قیمتوںمیں کمی اور 11کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی مارکیٹ کیپٹل 81 کھرب 60 ارب 18کروڑ 32لاکھ 42ہزار 247 روپے سے بڑھ کر82 کھرب 23کروڑ 52کروڑ 89 لاکھ 86ہزار808روپے ہوگئی۔