ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کا آغاز کل سے ہو گا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈومیسٹک کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کا آغاز کل سے ہوگا، لاہور بلیوز کی ٹیم پہلا میچ واپڈا کے خلاف کھیلے گی۔ایل سی سی اے کرکٹ گرائونڈ میں کل شروع ہونے والے چار روزہ میچ سے قبل لاہور بلیوز کے کھلاڑیوں نے ایل سی سی اے گرائونڈ میں پریکٹس کی، لاہور بلیوز کی قیادت سعد نسیم کر رہے ہیں جبکہ حافظ سجاد اکبر کوچنگ کے فرائض سر انجام دیں گے، لاہور بلیوز کے کوچ سعد نسیم کا کہنا ہے کہ ایونٹ کیلئے بھرپور تیاری کی ہے پہلا میچ واپڈا کے خلاف ہے ، بے شک واپڈا کی ٹیم مضبوط ہے ہماری ٹیم بھی کم نہیں ہے بہت سے باصلاحیت کھلاڑی ہمارے ٹیم میں ہیں امید ہے اس گزشتہ سال کی طرح اس سال کھلاڑی مزید اچھی کارکرگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریجن کا نام روشن کریں گے۔ سعد نسیم نے کہا کہ گزشتہ سال واپڈا کی ٹیم کے خلاف میچ میں پہلی اننگز میں سبقت حاصل کر کے بونس پوائنٹس حاصل کیے تھے اس بار پہلا میچ ہی ان سے بھرپور کوشش کریں گے کہ میچ جیت کر ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز کریں۔