پاکستان اور بھارت امن قائم کرکے جنگی صورتحال کو ختم کریں:شاہد آفریدی
لاہور(نمائندہ سپورٹس) سابق کپتان شاہدی خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت امن قائم کرکے جنگی صورتحال کو ختم کریں ۔ جب دو ہمسائیہ ممالک آپس میں لڑتے ہیں تو دونوںکے گھروں کو نقصان کا ہوتا ہے ۔پاکستان تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ اور پرامن تعلقات چاہتا ہے ۔جب تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل ہوسکتے ہیں تو جنگی صورتحال پیدا کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ دونوں ممالک امن کرکے مسائل مذاکرات سے حل کریں ۔