• news

بھارت کا پاکستان کے ساتھ آئی سی سی ایونٹس میں بھی کھیلنے سے انکار

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک+ نوائے وقت رپورٹ) بھارت کشمیر میں جاری مظالم کو چھپانے کیلئے طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر رہاہے جبکہ کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی بھی جاری رکھے ہوئے ہے اور اب بھارت نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ نہ کھیلنے کے حوالے سے آئی سی سی کو بھی خط لکھ دیاہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے کرکٹ نہ کھیلنے کافیصلہ کیاہے اور اس حوالے سے آئی سی سی کو خط لکھا دیاہے جس میں کہا گیاہے کہ ٹورنامنٹس میں پاکستان اور بھارت کو ایک گروپ میں نہ رکھا جائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت نے پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ ترجمان آئی سی سی نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی پاکستان سے نہ کھیلنے کی کوئی درخواست نہیں ملی اس معاملے میں کوئی رابطہ نہیں کیا گیا چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول میں ابھی کوئی تبدیلی زیر غور نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن