• news

مردان خودکش حملے میں ملوث 5 دہشت گرد گرفتار، تخریب کاری کے 4 منصوبے ناکام وزیراعظم کی حساس ادارے کو کامیابی پر مبارکباد

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) مردان نے ڈسٹرکٹ کورٹس دہشت گرد حملے میں ملوث 5 دہشت گرد گرفتار کرلئے، رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی۔ ترجمان وزیراعظم ہائوس کے مطابق دہشت گردوں کے مزید چار منصوبے ناکام بنا دیئے گئے۔ وزیراعظم نے حساس ادارے کو کامیاب کارروائی پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ انٹیلی جنس اداروں نے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بناکر شاندار کارکردگی دکھائی۔ منصوبے بے نقاب ہونے سے سینکڑوں قیمتی جانیں بچ گئیں، کارروائی محفوظ پاکستان کی جانب ایک اور قدم ہے۔ محفوظ پاکستان کیلئے انٹیلی جنس اداروں کی کاوشیں اطمینان بخش ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن