چشمہ تھری نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر مکمل، 325 میگاواٹ پیداوار آئندہ ہفتے سے شروع ہوگی
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وزارت پانی وبجلی کے حکام کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے چشمہ تھری نیوکلیئرپاورپلانٹ کی تعمیر مکمل کرلی ہے۔ چشمہ تھری نیوکلیئرپاورپلانٹ سے 325 میگاواٹ بجلی کی پیداوارآئندہ ہفتے شروع ہوجائے گی۔چین کے تعاون سے چشمہ تھری نیوکلیئر پاور پلانٹ پر 110 ارب روپے لاگت آئی ہے۔ حکام کے مطابق چشمہ فور نیوکلیئرپلانٹ بھی آئندہ سال 325میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع کردے گا۔ میانوالی اور ملحقہ اضلاع میں بجلی وولٹیج کے مسائل حل اور لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی ہوسکے گی۔ 1100 میگاواٹ کے چشمہ فائیو نیوکلیئر پاور پلانٹ پر بھی کام شروع کردیا گیا ہے۔