طورخم: سفری رعایت کی مہلت ختم ہونے پر افغان ٹرانسپورٹرز کو پاکستان داخلے سے روک دیا گیا
لنڈی کوتل (نامہ نگار ) خیبر ایجنسی کے قریب طور خم سرحدسے بارڈر مینجمنٹ کے تحت افغان ٹرانسپوٹرز کو بغیر سفری دستاویزات کے پاکستان میں داخل ہونے سے روک دیاگیا ہے۔ خیبر ایجنسی کے سرحدی علاقے طورخم سے پاکستان آنیوالے افغان ٹرانسپورٹرزکوواپس بھیج دیا گیا۔ یہ اقدام بارڈر مینجمنٹ کے تحت اٹھایا گیا ہے۔ افغان ٹرانسپورٹرز کو 30 ستمبرکی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔ افغان ٹرانسپورٹرزکیلئے سفری دستاویزات کی شرط عائد کی گئی تھی۔ اب تک کوئی افغان ٹرانسپورٹر پاکستان میں داخل نہیں ہوا ہے۔ اس سے قبل افغان ٹرانسپورٹرز بغیر ویزہ کے کراچی تک جا سکتے تھے۔ افغان فورسز نے بھی بغیر ویزہ کے پاکستانی ٹرانسپورٹرزکوواپس بھیج دیا ہے۔