• news

بھارتی کرکٹ بورڈ کالودھا کمیٹی کی تمام سفارشات کو ماننے سے انکار

کولکتہ (سپورٹس ڈیسک ) بھارتی کرکٹ بورڈ نے سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے ۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز ہو ا جس میں لودھا کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سفارشارت پر عملدرآمد کرانے کیلئے حکم دیا تھاکہ بھارتی کرکٹ بورڈ خود سدھر جائے یا ہم سدھار دینگے ۔ صدر بی سی سی آئی انور راگ ٹھاکر نے اجلاس کے بعد بتایا کہ ایک لیگل کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو سپریم کورٹ میں جواب داخل کرے گی کہ لودھا کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد ممکن نہیں ہے ۔کچھ معاملات میں آئینی مشکلات ہیں تو کچھ معاملات میں عملی طور پر عمل کرنا مشکل ہے ۔ہم نے کچھ سفارشات کو تسلیم کرلیا ہے مگر تمام کو قبول نہیں کر سکتے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن