• news

پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کرنے کی مذمت

لاہور(کلچرل رپورٹر)کلچرل جر نلسٹس فائونڈیشن آف پاکستان نے اپنے ایک ہنگامی اجلاس میںبھارت میں پاکستانی فنکاروں پرپابندی عائدکرنے کی مذمت کی ہے۔اجلاس میں پاکستانی فلم انڈسٹری اورفنکاروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیاگیا۔ا س موقع پرکہا گیا کہ بھارت کاپاکستانی فنکاروں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ انتہائی قابل مذمت ہے ۔ پابندی عائد کرنا افسوس ناک امرہے ۔ کچھ سینمامالکان نے بھارتی فلموں کی نمائش بندکرکے حب الوطنی کاثبوت دیاہے ۔

ای پیپر-دی نیشن