• news

فلمسٹار اختر شاد کی فنی خدمات کے اعتراف میں تقریب

لاہور(کلچرل رپورٹر) فلمسٹار اختر شاد کی 50سالہ فنی خدمات کے اعتراف میںتقریب کا انعقادکیا گیا۔ تقریب میں سیدنور،اچھی خان، سلیم شاد، نعیم اختر،جرار رضوی،اعجاز کامران ،فیاض خان، جونی ملک،الطاف حسین، مسعودبٹ،ولی بخاری ،ہما ،ریچل نے شرکت کی۔ اختر شادکی فنی خدمات کوخراج تحسین پیش کیاگیا۔ اختر شاد کاکہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کے ساتھ 1962ء سے منسلک ہوں ‘ 400سے زائد فلمیںاور 200سے زائد ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھائے۔

ای پیپر-دی نیشن