بلوچستان پولیس نے خودکش دھماکوں کی روک تھام کیلئے تربیت یافتہ سکواڈ تیار کر لیا
کوئٹہ (این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کو خصوصی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبوب نے بتایا کہ سکواڈ چالیس پولیس اہلکاروں پر مشتمل ہے جنہیں خودکش حملے روکنے کیلئے خصوصی تربیت دی جارہی ہے۔ ٹارگٹ کلنگ یا کسی دھماکے سمیت سنگین نوعیت کے واقعات کی صورت میں انسداد خودکش بمبار فورس کا کام جائے وقوعہ اور ہسپتالوں میں پہنچنا ہوگا۔