سی پیک: وفاق سے بات کرنے کیلئے زہری کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی تشکیل
کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان اسمبلی نے سی پیک سے متعلق معاملات کو وفاق سے بات کر نے کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی جبکہ دوسری کمیٹی سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سر براہی میں قانون سازی کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے قائم کر دی گئی اورصوبے میں غیر معیاری مشروبات کی فروخت اور تیاری کے خلاف قرارداد منظور کر لی۔ صوبے بھر میں غیر معیاری مشروبات تیار اور فروخت کرنے والے افراد کے خلاف سخت کا رروائی عمل میں لائی جائے۔