مغربی کنارا: اسرائیلی فوج نے فلسطینی کو حملہ آور قرار دیکر شہید کر دیا
غزہ (اے این این + رائٹرز ) مغربی کنارے کی چیک پوسٹ پر فلسطینی کو چاقو سے گارڈ پر حملے کے الزام میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا ۔ ادھر فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے کہا اسرائیلی جیلیں فلسطینیوں کیلئے مقتل بن گئیں ۔ 208 کو شہید کر دیا ، بیسیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ عالمی برادری اور ادارے کہاں ہیں ۔ بچوں ، خواتین اور معمر افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔ لواحقین سے ملنے نہیں دیا جاتا ۔ کینسر میں مبتلا 70 قیدی سسک سسک کر زندگی گزار رہے ہیں۔