• news

سی پیک منصوبوں میں ایران کی شرکت سے علاقائی تعاون کو فروغ ملے گا: ایرانی سفیر

اسلام آباد ( صباح نیوز) پاکستان کے نجکاری کے وزیر محمد زبیر نے اسلام آباد میں ایران کے سفیر مہدی ہنردوست سے ملاقات میں ایران کے ساتھ کثیر جہتی تعاون کے مواقع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پاکستان میں پیداوار کے مختلف شعبوں میں ایران کے تعاون اور شراکت کا خیرمقدم کیا ہے۔ مہدی ہنردوست نے بھی پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کیلئے تمام توانائیوں کو بروئے کار لانے کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں میں ایران کی شرکت بھی دو طرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون میں تیزی لائیگی جو ایران کی ترجیحات میں شامل ہے۔ نجکاری کے وزیر مملکت نے اسی طرح ایران کے تجارتی وفد کی میزبانی کیلئے آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کے تجارتی وفد کے پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے کے پروگرام کے سلسلے میں ضروری ہم آہنگی کرنے کیلئے تیار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن