• news

فیصل آباد: والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ 12 سالہ بچے کی مبینہ خودکشی، قصور، پنڈی بھٹیاں: گھریلو جھگڑے پر خاتون سمیت دو افراد نے زندگی ختم کرلی

فیصل آباد، جڑانوالہ، قصور ، پنڈی بھٹیاں(نمائندہ خصوصی، نامہ نگاران) مختلف واقعات میں مبینہ طور پر 12 سالہ بچے اور تین بچوں کی ماں سمیت تین افراد نے خودکشی کرلی۔ جڑانوالہ کے محلہ عباس پارک کے ڈرائیور راحت کا بیٹا اور پانچویں جماعت کا طالب علم احمد گھر میں موجود تھا کہ اسکی چارپائی سے لٹکی نعش ملی جسے پولیس نے پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ بچے کے والدین اور اہل خانہ نے کسی قسم کے بیان سے انکار کردیا تاہم پولیس کے مطابق بچے نے والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر انتہائی قدم اٹھایا۔ علاوہ ازیں قصور میں سرائے مغل کے نواح ٹھینگ موڑ میں تین بچوں کی ماں سکینہ بی بی کا اہل خانہ سے اکثر جھگڑا رہتا تھا جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔ اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی جبکہ پنڈی بھٹیاں کے نواحی گائوں پل مجھیانی کے رہائشی 5 بچوں کے باپ ناصر نے گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن