کراچی: پولیس اہلکار کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) رینجرز نے کورنگی میں پولیس اہلکار کو قتل کرکے فرار ہونیوالے ملزم عبدالمالک کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم عبدالمالک جمعہ کے روز فرار ہوا تھا۔ ملزم پہلے بھی پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہے۔ دریں اثناء تفتیشی حکام کے مطابق تفتیشی افسر واسع جوکھیو نے اعتراف جرم کرلیا۔ ملزم نے بیان میں کہا کہ عبدالمالک نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ لیاری کے منشیات فروشوں سے ملزم کو فرار کرانے کے 7 لاکھ روپے لئے۔