• news

سرجیکل سٹرائیک کا بھارتی ڈرامہ سمجھوتہ ایکسپریس کی طرح جھوٹا ثابت ہوا: خواجہ آصف

سیالکوٹ(نامہ نگار) وفاقی وزیر دفاع و پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کا جو ڈرامہ رچایا گیا وہ ماضی کے سمجھوتہ ایکسپریس کی طرح جھوٹا ثابت ہوا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ادارے خود اس طرح کے واقعات خود جنریٹ کرتے رہتے ہیں۔ کشمیری نوجوان برہان وانی کی شہادت کے بعد آج بھی کشمیر میں کرفیو نافذ ہے۔ لوگ جمعہ کی نماز ادا نہیں کر سکتے۔ تحریک آزادی کشمیر فتح سے ہم کنار ہو گی اور وہ بھارت کی موت کا پروانہ بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی مخالفت بیرونی طاقتوں کے علاوہ اندرون ملک میں بھی ہے۔ سی پیک منصوبے کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ سی پیک ایک ایسی شریان ہے جس سے دیگر چھوٹی موٹی شریانیں لاتعلق نہیںہو سکتیں چاہے وہ افغانستان ہی کیوں نہ ہو۔ افغانستان ہمارے دشمن کے ساتھ کھڑا ہے تو کوئی بات نہیں ہم بھی اپنے رویہ پر نظر ثانی کر سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن