• news

بھارت پر ہندو طالبان حکومت کررہے ہیں مودی نے برداشت آزادی اظہارختم کردیا:برطانوی اخبار

لندن (صباح نیوز) برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت پر ہندو طالبان حکومت کررہے ہیں، جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ملک سے برداشت اور آزادی کے اظہار کو ختم کررہے ہیں۔گارڈین اخبار کے مطابق مودی کی بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے باعث بھارت میں موجود پچاس کروڑ اقلیتی افراد کو شیوسینا اور دیگر ہندو شدت پسندوں سے خطرات لاحق ہیں، جبکہ ہندو شدت پسند ان اقلیتوں کو گوشت کھانے سے بھی منع کرتے ہیں اور گائے ذبح کرنے کے الزام میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتی افراد کو قتل کررہے ہیں۔انیش کپور کے شائع شدہ مضمون میں کہا گیا مودی نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیم گرین پیس اور دیگر تنظیموں کے کام پر پابندی لگادی ہے۔ اخبار کے مطابق بھارت میں پانچ سو سے زائد انسانی حقوق کی تنظیمیں کام کررہی ہیں اور مودی حکومت کی کوشش ہے کہ تمام غیر ملکی امدادی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھارت سے بیدخل کردیا جائے۔ اس سلسلے میں بھارتی حکومت نے نو ہزار فلاحی تنظیموں کے لائسنز بھی منسوخ کردیئے ہیں۔ اس علاوہ کئی تنظیموں کو دشمن قراردیکر انکے خلاف غداری کے مقدمات بھی قائم کردیئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن