• news

ایرانی فورسز کی فائرنگ سے دو پاکستانی زخمی

چاغی (آئی این پی) ماشکیل میں ایرانی فورسز کی فائرنگ سے دو پاکستانی شدید زخمی ہوگئے۔ دو پاکستانی عبدالوحید اور نذیراحمد ماشکیل گئے تھے۔ سرحد کے نزدیک ایرانی فورسز نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ دونوں شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر دالبندین ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن