• news

حضرت عمر فاروقؓ کا یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جائیگا، وزیراعلیٰ خیبر پی کے کا عام تعطیل کا اعلان

لاہور (خصوصی نامہ نگار+ صباح نیوز) مرادِ رسول، خلیفۂ دوم سیدنا حضرت عمر فاروقؓ کا یوم شہادت آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائیگا۔ اس سلسلہ میں ملک کے تمام بڑے شہروں میں جلسے، سیمینار اور دیگر تقریبات ہونگی جس میں مقررین سیدنا حضرت عمر فاروقؓ کے فضائل، مناقب، سیرت و کردار، بے مثال فتوحات اور سنہرے کاموں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرینگے۔ یوم یہادت کے سلسلے میں محکمہ اوقاف اور مذہبی امور پنجاب کے زیراہتمام ’’حضرت سیدنا عمر فاروقؓ کانفرنس‘‘ کا انعقاد آج ایوان اوقاف لاہور میں ہوگا۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے صوبہ بھر میں آج حضرت عمر فاروقؓ کے یوم شہادت پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ پشاور سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ نے چھٹی کا اعلان صوبے کے علماء اور مشائخ سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن