• news

ویمن ہاکی، پاکستان ہانگ کانگ کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر

لاہور(سپورٹس رپورٹر) اے ایچ ایف ویمن ہاکی ٹورنامنٹ بنکاک میں شروع ہو گیا۔ پاکستان اور ہانک کانگ ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ بنکاک میں پاکستان کی طرف سے ماریہ صابر نے گول سکور کیا۔ ویمن ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ آج کمبوڈیا کے خلاف کھیلے گی۔

ای پیپر-دی نیشن