• news

قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان رواں ہفتے ہونے کا امکان

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب قومی کرکٹرز کے نئے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان رواں ہفتے ہونے کا امکان، معاوضے میں اضافہ نہ کرنے کی تجویز ‘ شاہد آفریدی اور سعید اجمل کے نام حتمی فہرست سے خارج کردئیے گئے ہیں۔ سرفراز احمد کو اے کیٹگری میں ترقی دی گئی جبکہ شرجیل خان اور سہیل خان ایک سال بعد سنٹرل کنٹریکٹ میں واپس آگئے ہیں۔ پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے اور اینکریمنٹ کے بغیر ہی پرانی تنخواہوں پر کرکٹرز کو نیا کنٹریکٹ دیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن