• news

بابر اعظم، عماد وسیم کو ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کرنے پر غور شروع

لاہور(سپورٹس رپورٹر) وےسٹ انڈےز کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سےرےز مےں بابر اعظم اور عماد وسےم کی شاندار پرفارمنس کے بعد قومی سلےکٹرز نے انہےں ٹےسٹ سکواڈ مےں شامل کرنے پر غور شروع کر دےا جبکہ محمد حفیظ ، ذوالفقار بابر اور افتخار احمد کو ٹےسٹ سکواڈ سے ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے قومی ٹیسٹ سکواڈ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے اور ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے بلے باز محمد حفیظ اور افتخار احمد کو ،لیفٹ آرم سپنر ذوالفقار بابر کو ٹیم سے ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے جبکہ سلیکٹرز بابر اعظم اور عماد وسیم کو ٹیم میں شامل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ ممکنہ سکواڈ میں مصباح الحق ، یونس خان ، سرفراز احمد ، اسد شفیق ، سمیع اسلم ، اظہر علی ، محمد رضوان ، بابر اعظم ، عماد وسیم ، وہاب ریاض ، راحت علی ، محمد عامر ، سہیل خان ، یاسر شاہ ، شان مسعود اور عمران خان شامل ہو سکتے ہیں۔ قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان آج3 اکتوبر کو متوقع ہے جبکہ مصباح الیون 5 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 13 اکتوبر سے دبئی میں شروع ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن