• news

پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نے انٹر سکولز، کالجیٹ گیمز کی تیاریاں شروع کر دی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نے انٹرسکولز اینڈ کالجیٹ گیمز کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلہ میں سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کی انتظامیہ سے ٹیموں کی رجسٹریشن کرانے کے لیے کہہ دیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ادریس حیدر خواجہ کے مطابق یکم سے پانچ نومبر تک منعقد ہونے والی ان گیمز میں لاہور کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کو شیڈول اور کھیلوں کی ایونٹ کی تفصیلات فراہم کر دیا گئی ہیں۔ صوبائی وزیر کھیل یکم نومبر کو ہونے والی گیمز کے مہمان خصوصی ہونگے۔ ادریس حیدر خواجہ کا کہنا تھا کہ انٹرسکولز اینڈ کالجیٹ گیمز نئے ٹیلنٹ کی تلاش کا بہترین ذریعہ ہے، کھیلوں کی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ اس سلسلہ میں مقابلوں کو مانیٹر کریں تاکہ قومی اور بین الاقوامی سطح کے مقابلوں کے لیے انہیں نئے کھلاڑی مل سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن