پاکستان ویسٹ انڈیز کیخلاف مکمل وائٹ واش کریگا:وقار یونس
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ ٹیم پاکستان کھیل کے تینوں فارمیٹ میں ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش شکست دے گی ۔ویسٹ انڈین ٹیم اس وقت بہت سے مسائل میں گھری ہوئی ہے جس کے باعث ٹیم اپنی صلاحیتوں کے مطابق نہیں کھیل رہی جبکہ قومی ٹیم کا کھیل غیر معمولی ہے اور جیت سے اس کے اعتماد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ ٹیم پاکستان کا کھیل غیر معمولی ہے اور جیت سے اس کے اعتماد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ گرین شرٹس سیریز نوصفر سے جیتنے میں کامیاب ہوگی، ان کے خیال میں پاکستانی کوچ مکی آرتھر انہی کی تجاویز پر عمل پیرا ہیں کیونکہ کہ انہوں نے نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کے ساتھ فٹنس اور فیلڈنگ پر توجہ دینے پر زور دیا تھا۔نوجوان کھلاڑیوں عماد وسیم،حسن علی اور محمد نواز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ کھلاڑی خود کو منوا رہے ہیں،ان کا مزید کہناتھاکہ وہ کوچنگ کو مس تو کر رہے ہیں لیکن کمنٹری میں ان پر کوئی دباو نہیں ۔