پاکستان کا دفاع ہمارے ایمان کا حصہ ہے: ذکر اللہ مجاہد
لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی اور دفاع پاکستان کیلئے پوری قوم متحد اور پرُ عزم ہے،مظلوم کشمیر ی مسلمانوں کی اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھیں گے ۔کشمیر یوں پر بدترین تشدد اور مظالم والے بھارتی مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے آشکار کرتے ہوئے اقوام متحد ہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی کوششوں کو مزید تیز کریں گے ۔ دفاع پاکستان ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔ہم پر امن لوگ ہیں مگر اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہم کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔