• news

پی ایچ ایف ہاکی ٹورنامنٹ : پاکستان ویمن ٹیم نے کمبوڈیا کو 12-0سے ہرا دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) اے ایچ ایف ویمن ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ویمن ٹیم نے اپنے دوسرے میچ میں کمبوڈیا کے خلاف بارہ صفر سے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل کھیلنے کے لئے اپنی راہ ہموار کر لی ۔ اس میچ میں پاکستان کی طرف سے ماریہ صابر نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پانچ گول سکور کئے۔ بنکاک میں جاری ٹورنامنٹ کے دوسرے روز پاکستان کا مقابلہ کمبوڈیا سے تھا۔ پاکستان کی طرف سے ماریہ صابر نے ہیٹ ٹرک سمیت پانچ گول سکور کئے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عشرت عباس، حنا کنول نے دو دو جبکہ افشاں نورین، حنا پرویز اور کلثوم شہزادی نے ایک ایک گول سکور کیا۔

ای پیپر-دی نیشن