• news

میم شاہ نے فلم ’’شور شرابہ‘‘ سے اداکاری کا آغاز کر دیا

لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف فیشن فوٹوگرافر میم شاہ نے اداکاری شروع کر دی ہے۔ انہوں نے اداکاری کا آغاز فلمساز سہیل خان کی فلم ’’شور شرابہ‘‘ سے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس فلم میں ہیرو اور ہیروئن کے دوست کا کردار ادا کر رہا ہوں۔ میری خوش قسمتی ہے کہ فلمی کیرئیر کے آغاز میں سہیل خان جیسے فلمساز اور حسنین حیدرآبا د والا جیسے بالی ووڈ کے بڑے ہدایتکار، بہار بیگم، نشو اور مصطفیٰ قریشی جیسے سینئر اداکاروں کے ساتھ کام کا موقع ملا ہے۔ میرا کردار بہت دلچسپ ہے جو لوگوں کو پسند آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں میرے تین گانے ہیں جن میں ایک آئٹم سانگ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن