محرم کی وساطت سے ہم سب اپنے اندر تبدیلی لائیں : شاہ رخ علی
لاہور (کلچرل رپورٹر) فلم اور سٹیج کے اداکار شاہ رخ علی نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں قربانی، بھائی چارے اور صبر کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے اس ماہ کی وساطت سے ہم اپنے اندر تبدیلی لائیں۔ شوبز سے وابستہ لوگوں کو میرا مشورہ ہے کہ جونیئرز اپنے سینئرز کا احترام کریں اور تمام سینئرز سے میری گزارش ہے کہ اپنے جونیئرز پر شفقت کریں تاکہ جونیئرز بھی اپنے کام میں نکھار پیدا کر سکیں۔