ایشین چیمپئنز ٹرافی‘ کھلاڑیوں کی تکنیکس، فزیکل فٹنس پر توجہ ہے : احمد عالم
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان ہاکی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ احمد عالم کا کہنا ہے کہ ایشین چیمپئنز ٹرافی کیلئے گیم کی تکنیکس کو بہتر کرنے کیساتھ ساتھ فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ دے جارہی ہے ۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ایشین چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی سینئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے جس میں کھلاڑی کوچز کی زیر نگرانی صبح اور شام کے وقت خصوصی ٹریننگ کر رہے ہیں۔ تربیتی کیمپ کے دوران ہر شعبہ میں کام کیا جارہا ہے اور کوشش کر رہے ہیں کہ مضبوط ٹیم تیار کر سکیں۔