محرم: لاہور، فیصل آبا د، سرگودھا سمیت پنجاب کے 10 اضلاع انتہائی حساس قرار
لاہور (نامہ نگار) پنجاب میں محرم الحرام کے دوران دس اضلاع لاہور، راولپنڈی، ملتان، جھنگ، سرگودھا، گجرات، فیصل آباد، وہاڑی، بہاولپور اور لیہ کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ صوبہ بھر میں 890 حساس مقامات کی نشاندہی کر کے انہیں کیٹگری اے، بی اور سی میں تقسیم کر کے سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ محرم میںصوبہ بھر میں سیکورٹی کیلئے ایک لاکھ 40 ہزار پولیس اہلکاروں کے علاوہ رضا کاروں کی بھی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ حساس اضلاع اور مقامات پر فوج اور رینجر ز کے دستوں کو بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سٹینڈبائی رکھاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے پاک فوج کی 82 اور رینجرز کی 19 کمپنیوں کو تعینات کر نے کیلئے وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔