2018ء میں بلاول زرداری بازی لے جائیں گے: منظور وسان کا نیا خواب
کراچی (صباح نیوز) سندھ کے وزیر صحت منظور وسان نے کہا ہے کہ 2018ء میں پیپلزپارٹی، تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) میں مقابلہ ہو گا۔ منگل کو کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ ملک کی جغرافیائی سرحدوں پر حالات کشیدہ ہیں، پورا پاکستان امن کا خواہاں ہے۔ گزشتہ روز اجلاس میں عمران خان کی عدم شرکت درست عمل نہیں، احتساب سب کا ہو گا کوئی بھی غلط فہمی میں نہ رہے، سمجھ نہیں آتا کہ وزیراعظم پانامہ لیکس کے معاملے پر بات کرنا کیوں نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء میں پیپلزپارتیم تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) میں مقابلہ ہو گا۔ عمران کان 2018ء تک آرام کریں اور 2018ء میں بلاول زرداری بازی لے جائیں گے۔