• news

3 برس کے دوران سول ملٹری تعلقات ناہموار رہے: پلڈاٹ

لاہور (خصوصی رپورٹر) پلڈاٹ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ 3 برس کے دوران سول ملٹری تعلقات ناہموار رہے۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان 29 ملاقاتوں کے مقابلے میں قومی سلامتی کمیٹی کے صرف 2 اجلاس ہوئے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کل وقتی وزیر دفاع مقرر نہیں کرسکی۔ جن کے پاس وزارت دفاع کا قلمدان ہے، وہ ماضی میں فوج پر تنقید کرتے رہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے حکومت اور فوج کا ایک صفحہ پر نہ ہونا افسوسناک ہے۔ وفاقی، صوبائی کابینہ، پارلیمان اور صوبائی اسمبلیاں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی نگرانی کا جامع نظام اور باضابطہ نظام وضع کرنے سے گریزاں رہی ہیں۔
پلڈاٹ

ای پیپر-دی نیشن