ساہیوال: محکمہ پراسیکیوشن کی نااہلی جھولا حادثہ کیس کے تمام ملزم بری
ساہیوال (نامہ نگار) ساہیوال میں محکمہ پراسیکیوشن کی نااہلی کی وجہ سے جھولا حادثہ کیس کے تمام ملزمان بری ہوگئے، جب کہ مقدمہ کی مرکزی ملزمہ خالدہ پروین بھی پراسیکیوٹر نہ ہونے سے مقدمہ سے بری ہوگئیں۔ محکمہ پراسیکیوشن ضلع ساہیوال کی کارکردگی پر مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں نے شدید احتجاج کیا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ عیدالفطر کے روز پیش آنے والے اس واقعہ میں 100کے قریب افراد زخمی ہو گئے تھے۔
جھولا کیس/ بری