• news

کراچی :اسلحہ کیساتھ برآمد بلٹ پروف جیکٹس بھارتی ساختہ ہیں ٖ:پولیس

کراچی (کرائم رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ + ایجنسیاں) کراچی کے عزیزآباد سے نائن زیرو کے قریب ملنے والے اسلحہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے جبکہ اسلحہ فرانزک ٹیسٹ اور ڈی فیوز کرنے کے لیے فوج کے حوالے کردیا گیا۔ جب کہ ذرائع کے مطابق مقدمہ کے اندراج سے پہلے اعلی پولیس حکام کے اجلاس میں ایم کیو ایم لندن کے 4 رہنمائوں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق اسلحہ کے ساتھ برآمد ہونے والی بلٹ پروف جیکٹس بھارتی ساختہ ہیں جو بی ایس ایف کے زیراستعمال ہیں۔ علاوہ ازیں تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میںگزشتہ روز عزیزآباد سے ملنے والے اسلحہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایس ایس پی وسطی مقدس حیدر کے مطابق مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے اور مقدمہ میں دہشت گردی اور اسلحہ ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ جمعرات کی صبح عزیزآباد سے برآمد ہونے والا اسلحہ اور دیگر ہتھیار پاک فوج کے حوالے کردیئے گئے۔ برآمد اسلحے کو فوج کے سینٹرل آرڈیننس ڈپو منتقل کردیا گیا جہاں فوج کی نگرانی میں اسلحہ کا فرانزک ٹیسٹ کیا جائے گا۔ دریں اثناء عزیز آباد میں گزشتہ روز جس ٹینک سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا‘ اس کے بارے میں تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ خصوصی طورپر اسی لئے ڈیزائن کرکے بنایا گیا تھا۔ ڈی آئی جی ویسٹ ذوالفقار لاڑک کے مطابق اسلحہ کے ساتھ برآمد ہونے والی بلٹ پروف جیکٹس بھارتی ساختہ ہیں جو بی ایس ایف کے زیر استعمال ہیں۔ عدالت کے طلب کرنے پر پاک فوج سے اسلحہ واپس بھی لا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مقدمے کے اندراج سے قبل اعلی پولیس حکام کے اجلاس میں ایم کیوایم لندن کے چار رہنمائوں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلحہ کی برآمدگی کے حوالے سے ناظم آباد سے گرفتار ٹارگٹ کلر کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔ اعلی پولیس حکام کے اجلاس میں 20 سال کے دوران چھینا اور چوری کیا گیا اسلحہ کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ابتدائی تفتیش میں پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ برآمدشدہ اسحہ سائوتھ افریقہ سیٹ اپ کا تھا جب کہ اسلحہ اور گولہ بارود بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی مددسے خریدا گیا۔ علاوہ ازیں اسلحہ برآمدگی کیس میں نئے انکشافات ہوئے ہیں۔ تحقیقاتی حکام کے مطابق جس ٹینک سے اسلحہ برآمد ہوا اس کا ڈھکنا خفیہ تھا کھدائی کرکے ڈھکن نکالا گیا ٹینک میں دو راستے بنائے گئے تھے اور روشنی اور ہوا کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں ماہرین کے مطابق اسلحہ میں برآمدہونے والے ایٹنی ائرکرافٹ گنوں سے 3 کلومیٹر تک جہاز، ہیلی کاپٹر مار گرائے جا سکتے ہے دہشت گردوں نے اپنی حفاظتکیلئے 140 بلٹ پروف جیکٹس بھی چھپا رکھی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق اسلحہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی مدد سے خریدا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن